ہر کوئی اپنی زندگی کی بچت عرب ممالک میں کیوں لگا رہا ہے: ایک پاکستانی کا عمان میں آنکھوں کو کھول دینے والا تجربہ
پوری دنیا کے لوگ کیوں عرب ممالک میں اپنی زندگی بھر کی کمائی انویسٹ کر رہے ہیں؟ یہ ایک پاکستانی کی تحریر ہے جو عرب ملک عمان جاکر کافی حیران پریشان ہے کہ ایسا بھی ملک ہوتا ہے؟ ایسی بھی پولیس ہوتی ہے؟ ایسی بھی سیکیورٹی فورسز ہوتی ہیں؟ خالص خوراک بھی ہوتی ہے؟
__________
__________
عمان آکر رہنے پر فوری اور بغیر پیسوں کے ملنے والے 10 فائدے / ریلیف۔
2. جگہ جگہ کھڑی مختلف بیلٹ فورسز کو شناختی کارڈ دکھا کر گاڑی سے اتر کر اپنی اور گاڑی کی تلاشی دینے کی کوفت سے بھی جان چھوٹی
3. ہر شہر میں بنے کینٹ اور سوسائٹیوں میں گیٹ پر رک کر شناختی کارڈ دے کر اندراج اور کس سے ملنا ہے کی بے تکی اور نان سینس سوالات پر مبنی تفتیش سے بھی جان چھوٹی
(نمبر دو اور تین کو لے کر مجھے یوں لگتا ہے کہ میں پہلے کسی اور ملک میں تھا ابھی اپنے ملک آیا ہوں)
4. پہاڑ پر ہوں یا سمندر میں، صحرا میں ہوں یا دریا میں، شہر دیہات ویرانہ آبادی 5G انٹرنیٹ اپنی پوری سپیڈ کے ساتھ
5. ائیر کوالٹی انڈیکس ہمیشہ سال کے بارہ مہینے تیس سے چالیس کے درمیان رہتا ہے
6. ٹریفک قوانین کی سو فیصد پاسداری اور خود رک کر دوسرے فریق کو راستہ دینے والی عمانی لوگوں کی بہت ہی پیاری عادت دل کو لگی ہے۔
7. ہارن کی پاں پاں سے بھی جان چھوٹی
8. اس ڈر سے بھی جان چھوٹی کہ کسی کو اگر آپ کی کوئی بات بری لگ گئی تو آپ اغوا ہو جائیں گے یا ڈائریکٹ ٹھکانے ہی لگا دیے جائیں گے۔
9. لوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ کی بندش سے جان چھوٹی۔
10. خالص غذا (دودھ، مسالے اور دیگر اشیا) اور اس ڈر سے بھی جان چھوٹی کہ مالز کے باہر بیٹھا دکان دار یا ریڑھی والا آپ کو گلا سڑا پھل ڈال دے گا۔ یہاں اپنے ہاتھوں سے جیسی مرضی سبزی اور پھل خود شاپر میں پیک کریں۔
ایک غیر ملکی یہاں آکر اگر اتنا اچھا اور ذہنی طور پر پرسکون محسوس کر رہا ہے تو انکی اپنی عوام کو تو ہم سے بھی زیادہ سہولیات، آسانیاں اور حکومتی سپورٹ میسر ہوگی۔
آج ایک شرطہ (پولیس کا سپاہی) ہمارے پاس اپنی گاڑی ٹھیک کروانے آیا۔ میں نے اس سے گپ شپ لگائی کہ یار تم لوگ یہاں ناکے کیوں نہیں لگاتے؟ گاڑیاں روک کر چیکنگ کیوں نہیں کرتے؟ جہاں پر کسی بھی غیر ملکی کا دل کرتا ہے دن ہو یا رات چلا جاتا ہے؟
بولا ائیر پورٹ پر تمہاری تلاشی اور تمہارا سامان ہم نے تسلی سے چیک کر لیا تھا۔ وہ ہمارے لیے کافی ہے۔ ہمارے ائیر پورٹ ، زمینی بارڈر اور سمندری راستے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ جو کچھ ہمارے ملک کے اندر ہے وہ سب ہمیں معلوم ہے۔ اب کیا روز روز تمہاری تلاشی لیتے رہیں؟ تمہارے پاس اگر کوئی نشہ آور چیز یا اسلحہ وغیرہ آ بھی جائے تو وہ ہماری ناکامی ہے کہ وہ تم تک پہنچا کیسے
Leave a comment